نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں519 رنزپر اننگز ڈیکلیئر کردی

239

ہملٹن(جسارت نیوز )نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی اننگز 519 رنز پر ڈیکلیئر کردی کپتان کین ولیمسن نے 257 رنز کی بہترین اننگز کھیلی ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنا لئے۔ جمعہ کو سیڈن پارک ہیملٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے 243 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ اننگز شروع کی۔کپتان کین ولیمسن ویسٹ انڈین بولرز کے سامنے ڈٹے رہے ان کی بیٹنگ کے دوران ویسٹ انڈین بولرز بے بس نظر آئے انہوں نے 257 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور گرائونڈ کے چاروں طرف خوبصورت ا سٹروکس لگائے ان کی اننگز میں 34 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔ ٹام لیتھم نے 86 رنز بنائے جبکہ کیل جمیسن کی51 اور ٹم ساوتھی کی 11 رنز پر بیٹنگ جاری تھی کہ نیوزی لینڈ نے 519 کے مجموعی اسکور پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ اس کی ابھی3 وکٹیں باقی تھیں۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیمارروچ اور شینن گیبرائل نے 3,3 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا جبکہ الزاری جوزف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 519 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنا لئے ۔