جنوبی افریقا کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت ون ڈے میچ ملتوی

298

کیپ ٹائون(جسارت نیوز)کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا ایک روزہ میچ کھیل شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ملتوی کر دیا گیا ۔ جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹان میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جانا تھا۔ پیغام میں جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ3 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے، میچ کل کھیلا جائے گا۔اس سے قبل کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ میزبان ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ایک الگ پیغام میں کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کی حفاظت کو مدنظر رکھ کر میچ آفیشلز، انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور کرکٹ جنوبی افریقا کے سی ای اوز نے میچ کو کل تک کے لیے ملتوی کر دیا۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ملتوی ہونے کے بعد اب تینوں میچز کل، 7 اور9 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔