تعلیم ادارے کوروناکے پھیلاؤکے ذمے دارنہیں، پسما

127

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن پسما کے سینئر وائس چیئرمین اور ماہر تعلیم عامر مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کوروناوباء کے پھیلائو کے ذمہ دار تعلیمی ادارے نہیں ہیں انہوںنے کہاکہ حکومت نے کورونا کی دوسری لہرآنے پر دوبارہ اسکولز،کالجز،مدارس اور یونیورسٹیز کو بند کرکے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے عامر مرتضیٰ نے کہا کہ آن لائن تعلیمی نظام بری طرح فیل ہو چکاہے کیونکہ پاکستان میں90فیصد طلبہ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ دس فیصد پاکستان میں آن لائن نظام تعلیم سے مطمئن نہیں ہیںانہوںنے کہاکہ جب شاپنگ مالزاور شادی ہالز سمیت ہر شعبہ زندگی کو ایس او پیز کے تحت کھولا جا سکتا ہے تو پھر تعلیمی اداروں کو کیوںبند کیا گیا ہے؟