انٹر بورڈ کی پھرتی سے ہزاروں طلبہ اوراساتذہ پریشان

236

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ انٹر میڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں) 30 اختصار شدہ سلیبس جاری کرنے میں تاحال ناکام رہا ہے جس کے باعث صوبہ سندھ کے ہزاروں طلبہ اور ہزاروں اساتذہ ذہنی اذیت سے دوچار ہیں ۔ جبکہ انٹر بورڈ کراچی نے پھرتی کامظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف محکمہ کالج ایجوکیشن کے بجائے اسکول ایجوکیشن کی جانب سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس گروپ کا جاری کردہ اختصار شدہ سلیبس اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کردیا ۔ حالانکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بعد میں تصحیح کر کے اختصار شدہ سلیبس دوبارہ جاری کردیا تھا مگر وہ انٹر بورڈ کی نظر سے نہیں گزر سکا۔اس حوالے سے انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین انعام احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ویب سائٹ پر وہی سلیبس آویزاں کیا ہے جو اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بیورو آف کریکولم نے جاری کیا تھا ۔ہمیں تصحیح شدہ سلیبس مل چکا ہے اسے بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کردیں گے۔