مادہ پرستی کے بڑھتے رجحان نے دینی اقدار چھین لی ہیں‘شاہ عبدالحق

243

کراچی (اسٹاف ر پورٹر )جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ ما دیت پر ستی کے بڑھتے ہو ئے رجحا ن نے ہم سے ہما ری دینی اقدار چھین لی ہیں۔ہمارے حکمراں یورپ اور مغربی ممالک کی تقلید کے بجائے اسوہ رسالت و خلفا راشدین کے طرز حکمرانی سے رہنمائی لیں۔انہوں نے میمن مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حقیقی طور پر شریعت مصطفی سے مزین نظام کو فوقیت دی جاتی تو آج ہمارا معاشرہ انتہائی پَستی کا شکار نہ ہوتا۔ انسا نو ں کی اکثریت ما دیت پرستی اور دنیا وی رنگینیو ں میں مست ہے‘ اخلا قی اقدار کو معاشرے سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ رحمت اللعالینؐ کی سیرت ہمیں عزیز واقار‘ دوستوں اور رشتے داروں سے حسن سلوک کا درس دیتی ہے، حسن اخلاق سے معاشرے میں سدھارلایا جاسکتا ہے۔ اپنی نشا ۃ ثا نیہ بحال کر نے اور زندگیو ں میں اسلامی انقلاب بر پا کر نے کیلیے روحا نیت سے ر شتہ استوار کرنا ہو گا۔