کارکنان 13دسمبر کے جلسے کوکامیاب بنا ئیں‘ علی اکبرگجر

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں اورکارکنان پرپولیس تشدد‘ نظربندی اورگرفتاریوں اورمقدمات کے خلاف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ودیگرقائدین کی اپیل پراپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں نے کراچی کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے،مسلم لیگ ن کی طرف سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مسلم لیگ ن سندھ کے سنیئر نائب صدر علی اکبر گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، کارکن تیرہ دسمبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے تیار ہوجائیں،ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہیے جہاں رات کی تاریکی میں سندھ کے جزائر پر قبضہ کرلیا جاتا ہے۔ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن میاں نواز شریف اور مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر راجا انصاری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کو جانا ہوگا، کراچی کو امن دینے والی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہیے۔