میگاپروجیکٹس میںحفظان صحت پرتوجہ دینی ہوگی،ماہرین

157

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب میںپروفیسر اصغر چنا کی کتاب ، پاکستان میں صحت کی حیثیت ، مسائل اور پالیسی کے رجحانات ، ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت نے کہاہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم ابتدا ہی سے بہت ساری مشکلات سے دوچار ہے۔میگاپروجیکٹس میں بغیر منصوبہ بندی کے کام شروع کردیے جاتے ہیںجس کے نتیجے میں وبائی بیماریوں ڈینگی بخار ، ملیریا ، ٹائیفائیڈ ، ہیضہ ، وغیرہ جیسی موذی بیماریاںجنم لیتی ہیں۔اس موقع پر پروفیسر فاطمہ جواد،ڈاکٹر شیر شاہ سید نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ کتاب میں سول سوسائٹی کے کردار ، انتظامی اداروں اور اس ملک کے بدقسمت لوگوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں ناکامیوں پر بھی اظہار خیال کیا گیا ہے۔