مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 5افرادجاں بحق

202

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں گھر کے اندر سے 60سالہ خاتون جہاںصادق کی 3 روز پرانی لاش ملی۔پرانا گولیمار میں قبرستان سے60سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں نور اسلام مسجد کے قریب گھر سے 30 سالہ امجد ولد سعید کی لاش ملی۔عزیز آباد کے علاقے میں قائم ٹبہ اسپتال کے قریب سے ایک30سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔کینٹ اسٹیشن کے اندر سے ایک شخص گلزار اعوان ولد غلام محمد کی لاش ملی،متوفی کی عمرتقریباً35برس ہے،وجہ موت معلوم نہیںہوسکی۔