امریکی سینیٹر کا اخوان المسلمون کیخلاف بڑا مطالبہ، محکمہ خارجہ کو بھی مطلع کردیا

545

ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی سے تعلق رکھنے رکھنے امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے اخوان المسلمون کا نام بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فرست میں شامل کرنے کا بِل پیش کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں اس بل کو پیش کرنے پر فخر ہے۔ اس بِل کو ریپبلکن سینیٹرز جم انہوفی ، پیٹ رابرٹس اور رون جانسن کے تعاون سے پیش کیا گیا۔

ٹیڈ کروز نے بل کے تعارف میں کہا ہے کہ اخوان المسلمون کو بنیاد پرستی، اسلامی دہشت گردی کی مالی اعانت اور اسے فروغ دینے کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

مزید پڑھیے: https://www.jasarat.com/2019/06/22/190622-08-27/

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اخوان المسلمون کیخلاف مزید معلومات حاصل کررہے ہیں جس سے امریکی محکمہ خارجہ طے کرے گا کہ اخوان المسلمون دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے قانونی معیار پر پورا اترتی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اخوان المسلمون نے عرب قوم پرستی کے خلاف شدید آواز اٹھائی ہے اور اسلامی بھائی چارے کا نعرہ لگایا۔ جس کی پاداش میں جماعت کے بہت سے اراکین کو جیلوں میں بند کر دیا گیا اور سید قطب شہید جیسے رہنماؤں کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے مختصر لیکن جذباتی افتتاحی خطاب میں اپنی خارجہ پالیسی کا ایک نکتہ نہایت واضح اندازمیں بیان کیاتھا’ وہ مہذب دنیا کو اسلامی دہشت گردی کے خلاف اکٹھا کریں گے اور اسے صفحہ ہستی سے مٹادیں گے.