خلاء سے بینک اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کی انوکھی واردات

359

واشنگٹن: دنیا میں شاید ہی کوئی خطہ ہو جہاں کبھی چوری کی واردات نہ ہوئی ہو لیکن اب تو خلاء بھی محفوظ نہیں رہی اور یہاں بھی چوری کی پہلی واردات کر کے حضرت انسان نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ناسا تاریخ کے اس پہلے جرم کی تحقیقات کر رہا ہے جس کی تفصیلات یہ ہیں کہ ایک خاتون خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنی ازدواجی ساتھی کی معلومات چوری کر کے اُن کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کیں اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا جرم ہے جس کا ارتکاب زمین سے باہر کسی مقام پر ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق این میک لین اور سمر وورڈن کے درمیان طلاق ہو چکی ہے اور اس واقعے کے حوالے سے سمر وورڈن نے شکایت فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں جمع کرا دی ہےجبکہ خلا نورد این میک لین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ساتھی سمر وورڈن کے بینک اکاؤنٹس کو ہیک کیا ہے۔

میک کلین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ معلومات حاصل کر کے کوئی غلط کام نہیں کیا جبکہ  امریکی ادارہ ناسا تاریخ کے اس پہلے جرم کی تحقیقات کر رہا ہے۔

واضح رہے میک کلین، جو 6ماہ کے بعد خلاء سے  زمین ہر واپس آگئیں ہیں  نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سوار ہوتے ہوئے واقعتا   اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی ہے۔