ہائیکورٹ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

305

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ندیم مانڈوی والا اور مبینہ بےنامی دار طارق کی ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیسز میں  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو سلیم مانڈوی والا کے بھائی ندیم مانڈوی والا اور طارق کی گرفتاری سے روک دیا۔دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

دونوں ملزمان کی پانچ، پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی ہے جب کہ عدالت نے 7 دسمبر تک نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔

قبل ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے متعلق خبروں پرنیب نے گزشتہ روز وضاحت کی تھی،نیب نے مانڈوی والا کیس کی تفصیلات پریس ریلیز میں جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیم مانڈوی والا سے اعجاز ہارون نے 80 ملین کے فواہد حاصل کئےتھے۔

سلیم مانڈوی والا کو 18 اکتوبر 2019 کوطلب کیاگیا تھا اور انہوں نے سوالنامے کا جواب بھی 5ماہ بعد دیا،سلیم مانڈوی والا اپنے جواب میں وضاحت دینے میں ناکام رہے اور وہ خود کو بزنس کیمونٹی کے پیچھے چھپاتے رہے، اعجاز ہارون نے جرم سے حاصل رقم مانڈوی والا کوبھی دی، اعجاز ہارون نے بعد میں یہ رقم قرض کےطورپر ظاہرکی۔