چاند پر تحقیق، چین کو اہم کامیابی مل گئی

540

چین کی چینج ای فائیو نے چاند پر سے مٹی کے نموے اور پتھر جمع کرنے کا کام مکمل کرلیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینج فائیو نے دو طریقوں کی مدد سے نمونے اکھٹے کیے جن میں سے پہلا آسان اور سادہ تھا جبکہ دوسرے میں روبوٹ نے اپنے بازؤں کی مدد وہاں پر ڈرلنگ کی اور پھر نمونے حاصل کیے۔

رپورٹ کے مطابق خلائی گاڑی نے چاند کی دو میٹر گہرائی سے نمونے حاصل کیے اور ڈیٹا مانیٹرنگ میں بیٹھے ماہرین کو بھیجا۔

چینی ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشن چاند کی سطح سے تقریباً چار سو کلومیٹر بلندی سے مدار میں داخل ہوا اور کامیابی سے اتر گیا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور روس کے مشن چاند پر سے کامیابی کے ساتھ نمونے حاصل کر کے باحفاظت زمین پر لوٹ چکا ہے اگر چینج فائیو ای بھی کامیابی سے زمین پر اتر گیا تو چین دنیا کا وہ تیسرا ملک بن جائے گا جس کے مشن نے چاند پر لینڈنگ کی اور نمونے حاصل کیے۔