راولپنڈی: رکشہ میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی

551

پیرودھائی بس اسٹینڈ میں کھڑے رکشہ میں دھماکا کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پیرودھائی بس اسٹینڈ پر کھڑے رکشہ میں گیس سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہے.

دوسری جانب ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ رکشہ دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے اور ان میں ایک زخمی دم توڑ گیا.