پسماندہ ممالک کے قرضے معاف کیے جائیں: وزیراعظم کا عالمی برادری سے خطاب

563

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ پسماندہ ممالک کے قرضے معاف کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ کورونا وائرس سے بہت سی معیشت کو نقصان پہنچا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ کورونا کے باعث بڑی معاشی بدحالی کا سامنا ہے۔ کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے رعایتی قرضے کی سہولت دی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ بدعنوان سیاست دان اور جرائم پیشہ افراد کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کو درپیش ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ غریب ممالک سمیت پوری دنیا وبا کی زد میں ہے۔ کورونا وائرس سے ساڑھے 6 کروڑ افراد متاثر ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کرایا گیا۔ ہم کورونا وبا کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرح نمو میں اضافے کے لیے زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور کینیڈا نے وبا کے دوران امداد کی بات کی 5 ترقی پذیر ممالک پہلے ہی ڈیفالٹ کرچکے۔