پاکستان ایل این جی کے ایم ڈی عہدے سے برطرف

399

پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ترجمان پیٹرولیم ڈیژن کا کہنا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی کو ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کے الزام پر ہٹایا۔

ترجمان کے مطابق معاملے پر تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنی جی ایچ پی ایل کے سی ای او مسعود نبی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسعود نبی کو ہی پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ کتنی اضافی ادائیگیاں کی گئیں اصل رقم تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔