نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو ایک بار پھر ٹریننگ سے روک دیا

360

نیوزی لینڈ ہیلتھ حکام نے دورہ نیوزی لینڈ پر پہنچے والے قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے.

ڈائریکٹر جنرل نیوزی لینڈ ہیلتھ حکام نے قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کوآئسولیشن مدت مکمل کرنے تک ٹریننگ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پاکستان ٹیم کے نویں روز ہونیوالے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہے.

ڈائریکٹرجنرل نیوزی لینڈ ہیلتھ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی صورتحال کوجانچ کر ٹریننگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور قومی اسکواڈ میں متعدد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جو صحت عامہ کیلئے نقصان دہ ہے.

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ: پاکستان شاہینزاور نیوزی لینڈ اے کا میچ منسوخ

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ ہیلتھ حکام نے پاکستانی اسکواڈ کے چوتھے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کرنا تھا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت ملنا آج کے رزلٹ پر منحصر تھی.

دوسری جانب پی سی بی نے اعلیٰ عہدیدارن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کی اجازت نہ ملنے سے پیدا ہونیوالی صورتحال پربات چیت کے علاوہ نیوزی لینڈ بورڈ سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود 43 ارکان کی چوتھی کورونا ٹیسٹنگ جمعرات کوہوئی تھی جس میں قومی اسکواڈ میں شامل 54 میں سے 44 ارکان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی، 10 میں سے 6 ارکان کے ٹیسٹ مثبت،4 کے ہسٹارک کیسز قرار دیے گئے ہیں.

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے قومی اسکواڈ کو 14 روزہ آئسولیشن کی ہدایت کی ہے اور قومی اسکواڈ آئسولیشن کے دوران ٹریننگ نہیں کرے گا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 ارکان کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ جاری ہے، قومی ٹیم کے 9 ویں روز ہونیوالے تمام کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور پاکستانی اسکواڈ کی اگلی کورونا ٹیسٹنگ اتوارکو ہوگی.

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 رکنی اسکواڈ کا کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں قومی ٹیم کے 6 ارکان کا کورونا مثبت آیا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور جن 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں.

قومی کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کی تو پوری ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا.