ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے 26 حیرت انگیز طریقے

979

جلد کچھ سیکھ لینا ، اچھی یادداشت ، فوری طور پر مسئلے کی جڑ تک پہنچنا ، کسی مسئلے کے حل کیلئے تنگ نظری کی بجائے وسیع النظری سے کام لینا ، بہترین کارکردگی اور غیر معمولی تخلیقی صلاحیتیں آپ کے دماغ کی طاقت کو بڑھاسکتی ہے۔

کسی دانشور کا قول ہے کہ ‘Power of thinking is the magic of mind’ یعنی سوچنے کی طاقت دماغ کا جادو ہے۔ تاریخ میں بڑے بڑے سائنسدان و مفکر اور فلسفی گزرے ہیں انہوں نے اپنے دماغ کو سوچوں، تدبر، غور و فکر میں غرق کیا ہے۔ آپ اپنی دماغی قوت میں اضافہ اپنی سوچ سے زیادہ آسان طریقے سے کرسکتے ہیں۔ نیچے دیئے گئے معمولات تفریحی ہیں ، وہ زندگی کو دلچسپ بھی بناسکتے ہیں اور بہتر بھی اور آپ کو لوگوں میں منفرد بھی کرسکتے ہیں۔

1) سوچیں اور غور و فکر کریں، زندگی سے متعلق کئی نئے پہلو آپ پر منکشف ہوں گے اور ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ میں بھی کمی آئے گی۔

2) جس ہاتھ سے آپ کم کام کرتے ہیں اس کو بھی استعمال میں لائیں، اس سے آپ کی دماغی سرگرمی میں مزید اضافہ ہوگا۔

3) کچھ نیا کرنے کا سوچیں۔

4) ہر بحث کا کوئی نہ کوئی تنقیدی پہلو ہوتا ہے، اس کو بھی زیرِ غور لائیں۔

5) پانی زیادہ پیئیں۔ پانی دماغی سرگرمی کو بڑھاتا ہے۔

6) اپنے نظریات پر غور کریں اور جن میں کوئی حقیقت یا دلیل نہیں اُسے بدلیں۔

7) وقت کا حساب رکھیں کہ اُس میں آپ نے کیا کیا اور کیا کرنا ہے؟

8) نیند پوری لیں۔

9) روزانہ ورزش کریں۔

10) اچھا کھائیں۔

11) ریاضی کے سوالات کو calculator کے بغیر حل کرنے کی کوشش کریں۔

12) روزانہ ایک طرح کے معمولات میں تبدیلی لائیں۔ روزانہ ایک طرح کے معمولات کا پابند ذہنی نشو نما میں رکاوٹ کی ماندد ہے۔

13) شطرنج کھیلیں۔

14) پہلیاں سلجھائیں۔

15) اپنے اندر تجسس پیدا کریں۔

16) مثبت سوچ اپنائیں۔

17) اپنے خیالات (ٰIdeas) کو تحریر کریں۔

18) دن بھر کی مصروفیات میں سے کچھ وقت نکال کر چہل قدمی کریں۔

19) جو آپ سیکھیں دوسروں کو سکھائیں۔

20) مسائل کو حل کرنے کیلئے نیا انداز اپنائیں۔

21) تصور کرنے کا دائرہ کار بڑھائیں۔

22) کھانا کم کھائیں (تھوڑی بھوک رکھ کر کھائیں)

23) اپنے جذبات کو قابو کرنے میں مہارت حاصل کریں۔

24) غیر ملکی زبان سیکھیں۔

25) میوزیم کا دورہ کریں اور متعلقہ تاریخ کو ذہن نشین کرنے کی کوشش کریں۔

26) اس دنیا میں آپ کا جو بھی مشاہدہ ہو اُس پر اپنے آپ سے سوال کریں، کیوں؟