نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک انتقال کرگئے

397

سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک انتقال کرگئے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے.

دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ملک کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی.

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا تھا.

عدالتی فیصلے کے بعد مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف اپنے والد نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس فیصلے دینے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی وڈیو سامنے لے آئیں اور دھمکی دی کہ اگر کسی نے شرارت کرنے کی کوشش کی تو میرے پاس اس سے بھی بڑے وڈیو ز ثبوت اور لوگوں کے نام موجود ہیں مجھے وہ ثبوت سامنے لانے پر مجبور نہ کیا جائے، پوری دنیا نے دیکھ لیا کون ایمپائر کے ساتھ ملکر کھیل رہا ہے، میری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے اور میں کسی سے لڑائی نہیں کرنا چاہتی میں بس اتنا چاہتی ہوں کہ نواز شریف کے مقدمات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے ان کے خلاف تمام مقدمات کو ختم کر کے انہیں باعزت بری کیا جائے.

اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جیف جسٹس قاسم خان نے 7 رکنی انتظامی کمیٹی بنائی تھی، 13 صفحات پر مشتمل جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں سابق جج ارشد ملک مس کنڈکٹ ثابت ہوئے اور انہں ملازمت سے فارغ کردیا تھا.