جماعت اسلامی کامعذور افراد کے لیے بڑا اعلان

504

ڈس ایبلڈ افراد کے خصوصی شناختی کارڈ بنوانے کی ذمہ داری جماعت اسلامی نے اٹھالی۔ پبلک ایڈکمیٹی اس سلسلے میں معذوروں کی مدد کرے گی۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ادارہ نور حق میں معذوروں کے عالمی دن کے سلسلے میں خصوصی تقریب میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیرجماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر، جنرل سکریٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی نے شرکت کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ معاشرے کے کارآمد افراد آج ہمارے ساتھ موجود ہیں ان لوگوں نے اپنی معذوری کو رکاوٹ نہیں بننے دیا ان افراد کو حکومتی سطح پر بس ایونٹ پر یاد رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ این جی اوز بس سنجیدگی سے ان کے لئے کام کررہی ہیں معاشرے کا مفید عنصر ان کو سمجھا جائے  ان کے لئے قومی اسمبلی میں بل پاس کردئیے جاتے ہیں لیکن عملدرآمد نہیں کیا جاتا،حلقہ مشاورت میں ہم ڈس ایبلڈ افراد کو بھی شامل کررہے ہیں  تاکہ بروقت اور درست مسائل کی نشاندہی ہو اور ان کا فوری حل نکلے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی بھر میں ہمارے سینٹرز پر ان کی رہنمائی کی جاتی ہے لیگل ایڈ اور پبلک ایڈ کمیٹی اب معذورین کے لئے بھی آواز بنے گی سی ایس ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام میں معذور خواتین کو ان کا اصل مقام ملنا چاہئیے ٹرانسپورٹ سسٹم میں ان کا بھی حصہ رکھا جائے۔انہوں نے بتایا کہ ادارہ نور حق کی تعمیر نو جلد شروع ہوگی آج ہم اعلان کررہے ہیں کہ ہم نئے ادارہ نور حق میں معذورین کے لئے آمدورفت کا علیحدہ سسٹم بنائیں گے۔