اسرائیل کی شہریوں کو عرب ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

593

اسرائیل نے اپنے شہریوں کو عرب ممالک کے دورے نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے ایرانی سائنسدان محسن فخرہ زادے کے قتل کے بعد تہران حکومت کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی۔

اسرائیل نے محسن فخری زادے کے قتل پر اب تک کوئی بیان نہیں دیا۔ لیکن ایران کا دعویٰ ہے کہ اس قتل میں اسرائیل ملوث ہے کیوں کہ اس پہلے بھی اسرائیل ایرانی سائنسدانوں کو قتل کرچکا ہے۔

اسرائیل کی قومی سکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ ماضی کی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تہران حکومت اور محسن فخری زادے کے قتل کا بدلہ لینے کی ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر شہری عرب ممالک کے دورے ملتوی کردیں۔ ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی حکام نے شہریوں کو جارجیا، آذربائیجان، ترکی، عراق اور افریقہ کے دورے بھی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔