پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی رپورٹ عام کرنے کا فیصلہ

675

حکومت نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان خود جاری کریں گے۔ سٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے پر آج سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے سربراہ عادل صافی بریفنگ دیں گے۔

سٹیزن پورٹل پر کتنی شکایات موصول،کتنی حل ہوئیں، نظام سے متعلق بریفنگ میں دی جائے گی۔

وزیراعظم پورٹل کو موصول شہریوں کی مجموعی شکایات پر بات کریں گے۔