حکومت کا سی ڈی سی قائم کرنے کا فیصلہ

324

حکومتِ پاکستان سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے طرز پر اپنا سی ڈی سی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نجی اخبار کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اٹلانٹا کی طرز پر اپنا سی ڈی سی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول پاکستان قائم کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سینٹر فارڈ یزیز کنٹرول پاکستان صدارتی آرڈیننس یا بل کے ذریعے قائم ہوگا جس کا ڈرافٹ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی سی پاکستان کے بعد ہمیں این سی او سی اور این ای او سی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ سی ڈی سی پاکستان قائم کرنے کے لیے امریکی، چینی اور برطانوی حکومتیں مدد کر رہی ہیں۔

ان کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ میں موجود پاکستانی ڈاکٹر بھی اس سلسلے میں پرعزم اور پرجوش ہیں۔