کلبھوشن کیس، پاکستان نے بھارتی دعوی بے بنیاد قرار دے دیا

346
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے کلبھوشن کیس میں بھارتی دعوی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے ہائی کمیشن کے وکیل پر اعتراضات لگا کر قانونی کارروائی سے فرار چاہتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا کلبھوشن کے خلاف کارروائی پر اعلامیہ بے بنیاد ہے، بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کے لیے وکیل کرنے کا کہا گیا، کلبھوشن کو وکیل دینے کا مقصد قانونی کارروائی کو آگے بڑھانا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنے ہائی کمیشن کے وکیل پراعتراضات لگا کر قانونی کارروائی سے فرارچاہتا ہے۔

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل کیا اور فیصلے کی بنیاد پر بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن سے ملنے کی اجازت دی۔ بھارتی ہائی کمیشن نے وکیل مقرر کرنے سے انکار کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث قانونی کارروائی میں مشکلات ہیں، بھارتی ہائی کمیشن نے وکیل مقرر کرنے سے انکار کیا۔