جے یو آ ئی (ف) کے کارکنوں کی جانب سے ’’مولانا آگیا ہے‘‘ نئی نظم تیار

192

لاہور(آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹ الائنس میں شامل جمعیت علما اسلام (ف) کے کارکنوں نے پی ڈی ایم کے صدر اور اپنی جماعت کے قائد مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے ایک نئی نظم تیار کرلی ہے۔ جسے پی ڈی ایم لاہور کے زیر اہتمام 13 دسمبر کو مینار
پاکستان لاہور میں منعقد کیے جانے والے جلسے میں پیش کیا جائے گا۔ تیار کردہ نئی نظم کا عنوان ’’مولانا آگیا ہے‘‘ جب اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے’’ مولانا آئے گا‘‘ کے عنوان سے نظم تیار کی تھی۔