۔6برس میں جنسی زیادتی کے 22ہزار واقعات رجسٹرڈ ہوئے،ملکہ خان

290

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں گذشتہ چھ سال کے دوران عورتوں‘ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 22ہزار اور سندھ میں ایک ہزار873واقعات رجسٹرڈ ہوئے ۔عورت فاؤنڈیشن‘ ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کی جانب سے جمہوریت اور باختیار عورت( جذبہ) کے نام سے پٰروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں ملک کی خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے اوران کے حقوق کے حوالے سے شعور اجاگرکیا جائے گا۔ جذبہ کی صوبائی کو آرڈینیٹر اور سماجی رہنما ملکہ خان نے کہاکہ جذبہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں عورتوں کی صنفی برادری ان کو اپنے حقوق کے حوالے سے شعور پیدا کرنے اور ان کو سیاسی سرگرمیوںمیں شامل کرنے کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ جذبہ پروگرام کے تحت کراچی ، ٹھٹھہ اور سکھر میں خواتین کے اجلاس کرکے انہیں آگاہی دی جائے گی ، جنتا خواتین میں شعور بیدار ہوگا اتنا ہی انہیں اپنے حقوق کے حوالے سے آگاہی ملے گی۔