حافظ آباد، تقریب میں بھائی کی فائرنگ، دلہن جاں بحق

257

حافظ آباد (آن لائن )حافظ آباد میں نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مہندی کی تقریب میں بھائی نے بہنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہوگئی جب کہ ایک بہن شدید زخمی ہے۔ورثا کے مطابق مقتولہ ساجدہ کا قریبی رشتہ دار سے نکاح تھا۔ لیکن دلہن کا بھائی ملزم محمد علی بہنوں کی جائداد ہتھیانے کے لیے ان کی شادی پر رضامند نہیں تھا۔زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔