منتخب حکومت کو گھر بھیجنا دیوانے کی بڑ ہے، ہمایوں اختر

278

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کو گھر بھیجنا دیوانے کی بڑ ہے، تاریخ میں شاید یہ پہلی اپوزیشن ہے جو ملک و قوم کی بجائے اپنی قیادت کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں ریلیف دلوانے کے لیے سڑکوں پر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں اورحلقہ این اے 131کے اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ (ن) میں قیادت سنبھالنے کی جنگ عروج پر ہے ، شہباز شریف بتائیں آپ نے قومی مکالمے کی بات تو کی ہے لیکن آپ کی جماعت میں بات کس کی سنی جائے ، سابقہ حکومت قرضوں کے پہاڑ چھوڑ کر گئی اور ایک ایسا منصوبہ نہیں بنایا گیا جس سے یہ قرضے واپس ہو سکیں ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگ انتخابات میں جیتنے کے بعد اپنے حلقوں میں نہیں گئے بلکہ اس وقت سے اپنی قیادت کی کرپشن بچانے اور انہیں ریلیف دلوانے کیلئے سڑکوں پر ہیں ۔ہم نے نتائج کی پروا کیے بغیر عوام کی …خدمت ہے اور ان کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔