کورونا پھیل رہاہے ، اپوزیشن جلسے نہ کرے، شاہ محمود قریشی کی درخواست

262

ملتان(آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر اپوزیشن سے جلسے موخر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا سے تقریباً 14 لاکھ اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا کے حوالے سے عدالتوں کا فیصلہ اورلوگوں کی تشویش آپ کے سامنے ہے، اپوزیشن سے درخواست ہے کہ کچھ عرصے کے لیے جلسے موخر کردے۔