الخدمت حیدرآباد کے تحت معذور افراد میں وہیل چئیرز تقسیم

329
حیدرآباد: الخدمت کے تحت خصوصی افراد کے عالمی دن پر معذور افراد میں تقریب تقسیم وہیل چیئرز سے نائب صدر سندھ محمد یونس خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاونڈیشن ضلع کے تحت خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر حالی روڈ میں معذور افراد میں وہیل چیئرزتقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب میں نائب صدر الخدمت فائونڈیشن سندھ محمد یونس ، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان ، نائب امراء عبدالقیوم حیدر، باقر علی نظامانی ، قاری محمد افضل شاکر، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد ظہیر الدین شیخ، صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن ، جنرل سیکرٹری نعیم عباسی ودیگربھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر الخدمت فائونڈیشن سندھ محمد یونس نے کہا کہ حکومت کے کرنے والے کام الخدمت فائونڈیشن کر رہی ہے۔ الخدمت ملک میں غریبوں کی بلاتفریق خدمت کررہی ہے۔ الخدمت فائونڈیشن معذور اورمستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے، معذور افراد کی مدد کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرنا چا ہیے تاکہ وہ معاشرے کی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر آگے بڑھ سکیں۔انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوںاور الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر کورونا وباء میں فرنٹ لائن پر آکر لوگوں کی بے لوث خدمت کی۔ صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اللہ کی رضا کے لیے مخلوق کی بے لوث خدمت کررہی ہے،اتنے سارے کام ہم نے مخیر حضرات کے مالی تعاون سے ہی کیے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کا اصل مشن بھی یہی ہے کہ غریبوں میں پیار بانٹا جائے ۔ معذور افراد کا کہنا تھا کہ ویل چیئرز کے حصول سے ہمارے مشکلات میں کمی واقع ہوگی انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد ظہیر الدین شیخ، ناصر علی کاظمی نے بھی خطاب کیا ۔