میہڑ، تحصیل اسپتال کی خراب صورتحال، سہولیات کا فقدان

204

میہڑ (نمائندہ جسارت) تحصیل اسپتال میہڑ کی خراب صورتحال، اسپتال میں سہولیات کا فقدان، ٹراما سینٹر غیر فعال، اسپتال سے فیکو مشین، ایکسرے مشین، ڈائیلاسز مشین کے گم ہونے اور اسپتال کے اکثر شعبے غیر فعال ہونے کیخلاف شہری زبیر سموں کی جانب سے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی گئی ہے۔ اس موقع پر زبیر سموں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم پر سیکرٹری ہیلتھ نے دورہ کیا، اسپتال کے اکثر ڈاکٹر ڈیوٹی نہیں کرتے، جو آج موجود تھے، مشینیں فروخت کی جارہی ہیں، اسپتال کے اکثر شعبے غیر فعال ہیں، کوئی بھی آپریشن، ٹیسٹ، ایکسرے نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسپتال میں بہتری نہیں آئے گی ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔