محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے مختلف علاقوں میں فیملی ہیلتھ کیمپ لگائے جارہے ہیں، فرمان تالپور

122

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میر فرمان تالپور نے کہا ہے کہ لوگوں میں خاندانی منصوبہ بندی کا شعور اجاگر ہورہا ہے، اسی لیے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے مختلف علاقوں میں فیملی ہیلتھ کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے میرواہ گورچانی، کوٹ غلام محمد، ڈگری اور جھلوری میں لگائے گئے فیملی ہیلتھ کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر اور عملے کو ہدایت کی کہ کیمپ میں آنے والی خواتین کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپوں میں بچوں میں پیدائش کے وقفے کے مشورے ادویات اور انجکشن مفت دیے جارہے ہیں، کیمپ میں محکمہ بہبود آبادی کے تربیت یافتہ ڈاکٹر اور عملہ بہتر خدمات انجام دے رہے ہیں۔