جمعیت علماء اسلام س حیدر آباد کی عبدالعزیز غوری کے انتقال پر تعزیت

152

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام س ضلع حیدر آباد کے جنرل سیکرٹری حافظ ارمان احمد چوہان، قاری سعد اللہ خان، قاری ابراہیم قریشی، مولانا اشرف بنوری، صاحبزادہ عتیق الرحمن، محمد علی شیخ حافظ عبدالوحید مغل اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی ٹنڈو آدم کے سینئر رہنما اور معروف سماجی رہنما عبدالعزیز غوری کے انتقال پر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور پی ایس 66 حیدرآباد سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما راشد خلجی کے والد کے انتقال پر ان سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اپنے بیان میں کہا کہ اللہ رب العزت مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔