شکارپور، میر حسن جان بروہی کی دستار بندی کی تقریب

217

شکارپور (نمائندہ جسارت) بروہی برادری کی معزز شخصیت سینئر قانوندان ایڈووکیٹ مرحوم حاجی شاہنواز خان بروہی کی سوئم و پگڑی کی رسم بروہی ہاؤس میں منعقد کی گئی، پگڑی رسم کے بعد قرآن خوانی اور خیرات فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ مرحوم کے بڑے بیٹے میر حسن جان بروہی کو پگڑی پہنائی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور مشتاق احمد کلوڑ، سینئر قانوندان ایڈووکیٹ شہبان خان بروہی، جیسر خان بھیو، سندھ بار کونسل کے ممبر جسٹس آصف عبدالرزاق سومرو، ایڈووکیٹ اظہر عباسی، مولانا ناصر محمود سومرو، سردار غلام مصطفی خان رند، سابق ایم این اے و نیشنل پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی، ایم این اے و ضلعی صدر پی پی میر عابد خان بھیو، استاد مولوی علی شیر بروہی، ڈی ایس پی محمد یوسف بروہی، لیاقت خان بروہی، حمزہ خان بروہی، سائیں عبدالقادر شاہ امروٹی، بشیر احمد بروہی، آغا ثناء اللہ خان درانی، محمد یعقوب بروہی، حاجی محمد صالح بروہی، انور خان بروہی جیکب آباد والا، حاجی عبدالوہاب بروہی، حاجی امان اللہ بروہی، غلام حیدر بروہی، غلام قادر بروہی، محمد منیف بروہی، ذوالفقار خان مگسی، عارف قریشی، ابراہیم بروہی، عبدالرحیم لاڑک، سعید سومرو، سمیت گاؤں قادر بخش بروہی، گاؤں حبیب کوٹ، بروہی کالونی، شہدادپور سمیت رند اور بروہی برادری کے معززین اور گاؤں والوں سمیت سیاسی، سماجی افراد اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔