لاڑکانہ، شیخ زید وومن اسپتال کی  کچرہ کنڈی سے نومولود کی لاش برآمد

106

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سچل کی حدود شیخ زید وومن اسپتال کی کچرہ کنڈی میں نومولود کی لاش دیکھ کر اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لیتے ہوئے ایدھی رضاکاروں کے حوالے کردی، جن کی جانب سے نومولود کو دودائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔