آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی کندھکوٹ آمد پر شہر میں ہلچل مچ گئی

312

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) پولیس کا کچے میں کامیاب آپریشن، بدنام ڈاکوئوں کو پولیس مقابلوں میں تہس نہس کر کے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر کی کندھکوٹ آمد، کندھکوٹ کچے میں ہونے والے آپریشن اور کشمور میں امن و امان کے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس کندھکوٹ میں طویل میٹنگ۔ کندھکوٹ آئی جی سندھ کا ڈپٹی کمشنر آفس میں آمد کا استقبال، ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی، ایس ایس پی کشمور امجد شیخ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نیاز فاروقی اور دیگر نے کیا۔ آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی کندھکوٹ آمد پر شہر میں ہلچل مچ گئی۔ آئی جی سندھ کے آنے پر سیکورٹی کے شہر بھر میں سخت انتظامات کیے گئے۔ آئی جی سندھ کچے کے علاقوں میں ہونے والے کامیاب آپریشن پر ایس ایس پی کشمور سے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی امجد شیخ نے آئی جی سندھ کو کچے کے علاقوں میں رہنے والے ڈاکوؤں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ اس کے بعد وہ مختلف وفود سے بھی ملے۔