میر ظفر اللہ خان جمالی اصول پسند سیاسی رہنماء تھے، جام کمال

364

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان، وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی، ایم این اے لسبیلہ ٹو گوادر سردار محمد اسلم بھوتانی، اقلیتی امور رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان دھنیش کمار پلیانی، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان مکھی شام لعل لاسی، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر سردار شہزاد صالح بھوتانی، سابق صوبائی وزیر بلوچستان پرنس احمد علی بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اصول پسند سیاسی رہنماء تھے۔ وفات سے نہ صرف جمالی قبیلہ بلکہ پورا پاکستان ایک عظیم سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پُر نہیں ہوگا۔ غم کی اس گھڑی میں غمزہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔