پی پی نے 12 برسوں میں سندھ کو تباہی کردیا، ڈاکٹر ذاکر سولنگی

272

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) رانی پور ٹائون کمیٹی کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں اور مراعتیں نہ ملنے کیخلاف 72 گھنٹے بھوک ہڑتال، ٹائون آفس کے سامنے الطاف عباسی، محمد حسن سولنگی، شہمیر، عرفاق مسیح کی قیادت میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے، بھوک ہڑتالی کیمپ پر ٹائون کمیٹی کے دیگر ملازمین جنسار، نوید، زاہد، نواز، اختر، امتیاز شیخ، مسمات حور خاتون، مسمات راحت خاتون، مسمات حاجل خاتون نے بھی یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال کی اور ہمدرد محلے کے مکینوں میاں اعجاز عباسی کی قیادت میں بھی وفد پہنچ گیا۔ دوسری جانب سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر ذاکر حسین سولنگی، نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ سجاد حسین سولنگی، جسقم کے سابق مرکزی رہنماء ڈاکٹر نیاز کالانی، رواداری تحریک کے مرکزی صدر پنھل ساریو نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچ کر حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نیاز کالانی، پنہل ساریو، سجاد سولنگی، ڈاکٹر ذاکر سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے 12 برسوں سے اقتدار میں ہونے کے باوجود انہوں نے سندھ کی تباہی کی ہے، شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں، ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہے، بلدیاتی اداروں سے ایم این اے، ایم پی اے اور دیگر رقم غیر قانونی طور پر اٹھا رہے ہیں۔ ٹائون کمیٹی رانی پور میں بلوچستان اور دیگر صوبوں کے باشندے نوکریاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے جزیروں پر صرف سندھ کا حق ہے، وفاق قبضہ کررہا ہے۔