تاجر ماجد سومرو کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا  جائے گا، اے آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد

401

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ میں ڈکیتی کے دوران تاجر ماجد سومرو کے قتل کے واقعہ کے بعد اے آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد، ڈی آئی جی حیدر آباد شرجیل کھرل، ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک میہڑ کے قریب بیٹو جتوئی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ہتھیار بندوں کی فائرنگ سے قتل ہوئے تاجر نوجوان ماجد سومرو کے ورثاء سے تعزیت کی اور جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اے آئی جی اور ڈی آئی جی حیدر آباد کی جانب سے مقتول کے ورثاء اور سابق ضلع ناظم کریم جتوئی سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کے پانچ روز میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ ڈکیتوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کریں گے۔ اس کے بعد اے آئی جی اور ڈی آئی جی حیدر آباد نے ایس ایس پی دادو سے واقعہ سے متعلق تفصیلات بھی معلوم کیں۔