ٹنڈو آدم :سماجی شخصیت ،جماعت اسلامی کے رہنما عبدالعزیز غوری انتقال کرگئے

201

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم کی سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے والے ومتحرک سیاستدان ،جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما عبدالعزیز غوری ایڈووکیٹ مختصر علالت کے بعد دارفانی سے کوچ کر گئے ۔ سابق یوسی ناظم و کونسلر بھی رہے ، بھٹو کے دورحکومت میں کئی مرتبہ جیل کاٹی ۔ مرحوم کی عمر 80 سال تھی،مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ مدینۃ العلوم میں ادا کی گئی، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی  جبکہ شہر ٹنڈوآدم میں سوگ کی فضا قائم رہی، مرحوم نے1960ء میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی، تحریک ختم نبوت اوربی این پی مخالف تحریک میں اپنا کردار ادا کیا، 1973ء،74ء اور77ء  میں بھٹو مخالف تحریک میں گرفتار ہوکر جیل گئے جبکہ 1990ء میں جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ  کے امیر ،مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی رہے، سابق یوسی ناظم اور 2 بار کونسلر بھی رہے ، مرحوم ٹنڈوآدم کی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ، شہر کے سیاسی و سماجی مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا ۔مرحوم نے سوگواران میں 7 بیٹے 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں مرحوم کے فرزندوں میں عمران عزیز غوری ، طارق عزیز غوری ، بلال غوری ،جبران عزیز غوری ، کامران عزیز غوری و دیگر شامل ہیں جبکہ مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔