پولیس اہلکار و افسران ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، ایڈیشنل آئی جی

260

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے ریجن کے تینوں ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے  اضلاع میں کورونا ڈیوٹی،لاک ڈاؤن والے علاقوں اور عوامی مقامات پر متعین پولیس افسران و اہلکاروں کو

ماسک،سینی ٹائزر کے استعمال اور دیگرکورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائیں تاکہ شہریوں کے ساتھ ساتھ انکا خود بھی مہلک وباء سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔ ڈاکٹر جمیل احمد ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن نے مزید ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ریجن کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیزمتعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائیں۔