کلبھوشن کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 

616

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں قائم لارجر بنچ کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کے مطابق کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے پر مشاورت جاری ہے،اٹارنی جنرل کے مطابق پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کلبھوشن کیس میں فئیر ٹرائل چاہتی ہے،کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر موثر عملدرآمد چاہتے ہیں،اٹارنی جنرل کا اعتراض درست ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو دلائل کی اجازت نہیں دی جاسکتی،کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف اور پاکستانی قوانین پر عمل ضروری ہے،کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت سمیت تمام فریقین کی معاونت ضروری ہے۔