حیدرآباد:مختلف علاقوںسے 2افراد کی لاشیں برآمد

136

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوںسے 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے گزشتہ روز سیکورٹی گارڈ کے قتل کو ذاتی رنجش قرار دے دیا، قاسم آباد سے گٹکا فروش کوخام مال اور700تیار مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حالی روڈ کی حدود سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ، مرنے والے کی جیب سے نیند کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں،دوسری جانب تھانہ فورٹ کی حدود سے 75سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے سول اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے گزشتہ روز گارڈ کے قتل کے واقعے کو ذاتی رنجش قرار دے دیا۔32سالہ سیکورٹی گارڈ آٹو بھان روڈ پر فائرنگ سے جاںبحق ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق کسی جیکٹ میں ملبوس شخص نے پیچھے سے آواز دی اور فائرنگ کرکے قتل کیااور فرار ہوگیا،واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے ملزم کی تلاش جاری ہے۔علاوہ ازیںزرداری موڑ قاسم آباد کے قریب سے ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی گئی  جس میں سے  3 کٹے تقریباً 30 کلو خام مال اور 700 تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی ، ملزم اشتیاق راجپوت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم کے قبضے سے برآمد کار کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ۔