روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا

346

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں ایک روز قیمت بڑھنے کے بعد ڈالر کی قدر کو ریورس گیئر لگ گیا، امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا۔رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا۔