نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا 4 روزہ میچ منسوخ

638

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا 4روزہ کرکٹ میچ منسوخ4 روزہ میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر منسوخ کیا گیا مینیجڈ آئسولیشن میں کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر کی وجہ سے پی سی بی نے میچ کی تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی قومی اسکواڈ اب کوئنز ٹاؤن میں متعدد انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا پاکستان شاہینز سمیت قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے کوئنز ٹاؤن روانگی کے لیے اسکواڈ میں شامل ہر رکن کو انفرادی طور پر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری درکار ہوگی تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کررہے ہیں اسکواڈ میں شامل 8 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبٹ آئی ان 8 میں سے 2 ارکان کو ہسٹارک یعنی نان انفیکشیس کیسز قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کی 9ویں روز کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی جن کی رپورٹس کا اعلان نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کرے گی۔ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد کل قومی اسکواڈ کو کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کی اجازت بھی ملنے کا امکان ہے۔ اب تک کی ٹیسٹنگ کے عمل میں 8 مثبت کیسز سامنے آئے جن میں 2 ہسٹورک کیسز شامل ہیں۔ ان2 ہسٹورک کیسز والے ارکان کو پہلے ہی قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیسری ٹیسٹنگ میں ابتدائی مشتبہ ہسٹورکل مثبت آنے والے بقیہ2 ممبران کلیر ہوگئے ہیں۔ تحقیقات کے بعد دونوں ممبران کے کیسز ہسٹورکل ہونے کی تصدیق ہوگئی۔تیسری ٹیسٹنگ میں 3 ممبران کے مشتبہ ہسٹورکل مثبت کیسز تھے جن کی تحقیقات کی گئی۔ تحقیقات کے بعد ایک ممبر کا مثبت کیس کل کنفرم ہوگیا تھا، بقیہ 2 آج کلیئر کردیں گے۔ابتدائی دنوں میں اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کو کھانسی کی شکایت پر آکلینڈ میں روک لیا گیا تھا۔ وہ آکلینڈ میں ہی اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے جبکہ شاہد اسلم کے اب تک کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کا اسکواڈ علیحدہ علیحدہ ہوٹل میں قیام کرے گا پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 14 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ ہوجائے گا قومی اسکواڈ 15 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے آکلینڈ روانہ ہوگا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین واحد 4 روزہ میچ 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔