قائداعظم ٹرافی ،وقاض مقصود کی تباہ کن بولنگ 6 وکٹیں لے اڑے

203

کراچی (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے چھٹے رائونڈ کا دوسرا روزمکمل ہونے پر وقاص مقصود کی 6 وکٹوں کی تباہ بولنگ کی وجہ سے سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میںصرف 92 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، سینٹرل پنجاب نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنالئے ، ایک روز میں 20 وکٹیں گرگئیں، ناردرن نے اپنی پہلی اننگز میں سدرن پنجاب کے خلاف 96 رنز کی برتری حاصل کی جبکہ خیبر پختونخواہ نے بلوچستان کے خلاف میچ میں دوسرے ہی روز اپنی گرفت مضبوط کر لی۔نیشنل اسٹیڈیم میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ کے دوسرے روز جمعرات کو 20 وکٹیں گرگئیں پہلے روز 5 وکٹیں گری تھیں، دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو سینٹرل پنجاب نے دوسری اننگز میں 96 رنز بنائے تھے اور اس کے 5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے ۔ ۔ محمد اخلاق نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ۔ محمد عمر اور ابرابر احمد نے 2,2ووکٹیں حاصل کیں ۔ اس سے قبل سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں وقاص مقصود کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے29.3 اوورز میں صرف 92 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ فاسٹ بولر وقاص مقصود نے 25 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔ بلاول اقبال نے2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ سینٹرل پنجاب نے دوسرے روز پہلی اننگز کے کھیل کا دوبارہ آغاز 232 رنز5 کھلاڑی آئوٹ سے کیا ۔ اور پوری ٹیم 276رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ قاسم اکرم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے ،کپتان حسن علی 26 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ سندھ کی جانب سے تابش خان اور میر حمزہ نے3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں میچ کے دوسرے روز ناردرن نے اپنی پہلی اننگز میں سدرن پنجاب کے خلاف 96 رنز کی برتری حاصل کی۔ ناردرن نے سدرن پنجاب کے پہلی اننگز کے 285 رنز کے جواب میں دوسرے روز6 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 381 رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔ ناردرن کی جانب سے عمر امین نے سنچری اسکور کی، انہوں نے 102 رنز بنائے ۔ عمر امین نے 150 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکے اور 2 چھکے لگائے ۔ حماد اعظم نے 91،محمد نواز نے 43 ، سرمد بھٹی نے 41 اور ناصر نواز نے 36رنز بنائے ۔ زاہد محمود سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 120 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، ضیا الحق نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں خیبر پختونخواہ نے بلوچستان کے خلاف میچ میں دوسرے ہی روز اپنی گرفت مضبوط کر لی ۔ دوسرے روز کا جب کھیل اختتام ہوا تو خیبر پختونخواہ نے دوسری اننگز میں 98 رنز بنائے تھے اورس کے3 کھلاڑی آئوٹ تھے ۔ اسرار اللہ 50 اور عادل امین 18 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ خرم شہزاد نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،خیبر پختونخواہ کو 298 رنز کی برتری حاصل ہے۔ اس سے قبل بلوچستان خیبر پختونخواہ کی پہلی اننگز کے 320 رنز کے جواب میں صرف 120 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ خیبر پختونخواہ کی جانب سے عرفان اللہ شاہ نے 4، ، محمد وسیم اور ثمین گل نے3,3 وکٹیں حاصل کیں ۔ بلوچستان کی طرف سے بسمہ اللہ 50 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، انہوں نے 60 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکے اور ایک چھکا مارا ۔بلوچستان کے3 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو ئے ۔ خیبر پختونخواہ نے دوسرے روز پہلی اننگز کا 292 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ سے آغاز کیا اور گزشتہ روز کے 130 رنز پر ناٹ آئوٹ بیٹسمین کامران غلام نے شاندار اننگز جاری رکھی اور 153 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے انہوں نے 253 گیندیں کھیلیں ان کی اننگز میں 18 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔ عرفان اللہ شاہ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا وہ 26 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔خرم شہزاد نے 4 اور عمیدآصف نے3 وکٹیں لیں۔