لنکا پریمیئر لیگ گال گلیڈی ایٹرز کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا

529

ہمبنٹوٹا (جسارت نیوز)لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں جافنا اسٹالینز نے گال گلیڈی ایٹرز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی فرنینڈو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا گال گلیڈی ایٹرز کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعرات کو مہندا راجا پاکسے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایل پی ایل کے 9ویں میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان راجا پاکسے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر گوناتھیلاکا نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز بنائے جبکہ والٹن 31 احسن علی 29 اور اعظم خان 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ جافنا اسٹالینز کے بولرونندو ڈی سلوا نے2 جبکہ عثمان شنواری دھننجایا ڈی سلوا اور لکمال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔