ہملٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے 2وکٹوں پر 243رنز بنالیے

341

ہملٹن(جسارت نیوز)ٹام لیتھم اور کپتان کین ولیمسن کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنالئے، نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 14 کے مجموعی اسکور پر گری۔ اس کے بعد اوپننگ بلے بازٹام لیتھم اور کپتان کین ولیمسن ویسٹ انڈین بولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 154 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 168 تک پہنچا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی، ٹام لیتھم 86رنز بناکر آئوٹ ہو ئی جبکہ کپتان کین ولیمسن 97رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیماررئوچ اور شینن گیبرائل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعرات کو سیڈن پارک، ہملٹن کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹام لیتھم اور ویل ینگ نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیا، کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ 14کے مجموعی اسکور پر گر گئی ۔ ویل ینگ پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر شینن گبرائل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ٹام لیتھم اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے انتہائی محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے دوسری وکٹ پر 154 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کے مجموعی اسکور کو 168 رنز تک پہنچا کر پوزیشن بہتر بنا دی، تاہم اس موقع پر اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ انفرادی 86رنز بناکر کیمارئوچ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے وہ نیوزی لینڈ کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 243رنز بنالیے تھے ۔کپتان کین ولیمسن ناقابل شکست 97 رنز اور روز ٹیلر 31 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیماررئوچ اور شینن گیبرائل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔