انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ، علی شان کی ہیٹرک

282

پشاور(جسارت نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے چھٹے روز 4 میچز کھیلے گئے.اس موقع پر چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبر اولمپیئن خالد حمید ,’چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان , ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ بھی موجود تھے۔ ایونٹ کے چھٹے روز کا پہلا میچ پنجاب ڈی اور سندھ بی کے مابین کھیلا گیا.جو کہ 2-2 گول سے برابر رہا. پنجاب ڈی کی جانب سے دونوں گول احمد نور نے ا سکور کئے. سندھ بی کی جانب سے سعود ڈار اور ونے نے گول اسکور کیئے۔ دوسرا میچ کے کے پی کے اے اور بلوچستان اے کے مابین کھیلا گیا.جو کہ کے پی کے اے نے 0-5 سے جیت لیا. کے پی کے اے کی جانب سے عثمان نے 3 گول اسکور کرکے ہیٹرک مکمل کی جبکہ عثمان اباسین اور منور نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ ایونٹ کا تیسرا میچ پنجاب بی اور اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا جو کہ سے پنجاب بی نے 0-2 سے جیت لیا۔