نیوزی لینڈ موسمی حالات انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں،بابر اعظم

280
 آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 

کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی موسمی حالات انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں گرائونڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں۔ جمعرات کو بیان میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گرائونڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں۔ جب بھی گرائونڈ میں پریکٹس شروع ہوگی تو یہ سب کچھ پیچھے رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہمیں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کرکٹ گرائونڈ میں ہم مشکل اور چیلنجنگ صورتحال سے نکلنا ہی تو سیکھتے ہیں۔ بابراعظم نے کہا کہ سینئرکرکٹرز اپنے گروپ میں موجود نوجوان کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہیں۔