پی آئی اے کا ہاکی اولمپئن شہباز احمد کے ساتھ ناروا سلوک

164

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کو لاجواب سروس دینے والے قومی ہیرو پرائڈ آف پرفارمنس شہباز احمد آنتظامیہ کی آنکھ کو کھٹکنے لگے ہاکی کے سابق کپتان و سیکرٹری شہباز احمد پی آئی اے کی انتظامیہ سے دلبرداشتہ ہوگئے پی آئی اے نے 450 افراد کراچی سے اسلام آباد ٹرانفسرکئے صرف اسلام آباد سے شہباز احمد کو کراچی منتقل کرنے کے آڈر جاری کردیے پی آئی اے نے پہلے قومی ہیرو کو وارننگ دی پھر شوکاز نوٹس بھیجا اور پھر ٹرانسفر کر ڈالا شہباز احمد انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئے شہباز احمد پر کیس واپس لینے کیلیے دبائو بڑھنے لگا پی آئی اے انتقامی کارروائی پر اتر آیا اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے شہباز احمد پاکستان ہاکی ٹیم کے کامیاب کپتان کے علاوہ بہترین سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں پی آئی اے کا قومی ہیروز کے ساتھ برے سلوک پر ہاکی اولمپئنز بھی ناخوش ہیں۔